لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس حراست میں ملزمان پر تشدد کے خلاف اور اس حوالے سے ایکٹ 2022 پر عملدرآمد کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر منگل کو سماعت کی جس میں زیر حراست ملزمان پر تشدد اور کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔ سماعت پر سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اس حوالے سے ایک دوسرے بینچ کا پہلے سے فیصلہ موجود ہے، جس پر جسٹس شمس محمود مرزا نے ہدایت دی کہ پہلے اس فیصلے کی کاپی عدالت میں پیش کی جائے، پھر مزید کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پولیس حراست میں ملزموں پر تشدد کیخلاف درخواست، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
Mar 26, 2025