لاہور(نامہ نگار)چند روز قبل استعفیٰ دینے والے ایس ایس پی عمران کشور نے ڈی آئی جی ایڈمن کی سیٹ دوباہ سنبھال لی ہے۔ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور نے استعفی واپس لینے کے بعد گزشتہ روز ڈیوٹی امور سرانجام دیئے۔ چند روز قبل ایس ایس پی عمران کشور نے پروموشن نہ ملنے پر استعفی دیا تھا جبکہ محکمہ پولیس کو خیر باد کہنے والے ایس ایس پی عمران کشور نے اپنا استعفی واپس لے لیا ہے۔عمران کشور سی سی پی او دفتر میں بطور ڈی آئی جی ایڈمن دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
مستعفی ایس ایس پی عمران کشور نے ڈی آئی جی ایڈمن کی سیٹ دوبارہ سنبھال لی
Mar 26, 2025