سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا اور ریاض الجنۃ میں نماز ادا کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد نبوی آمد پر حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن بن عبد العزیز السدیس اور حرمین کے ائمہ، مبلغین اور شیخ سدیس کے معاونین نے استقبال کیا۔
اس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد قبا کا دورہ کیا اور مسجد میں دو رکعت نماز ادا کی۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يزور #المسجد_النبوي ويؤدي الصلاة في الروضة الشريفة، ويتشرف بالسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم، وعلى صاحبيه رضوان الله عليهما.#ولي_العهد_في_المدينة_المنورة#واس pic.twitter.com/0yZURKIv07
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 26, 2023
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد قبا آمد پر ان کا استقبال وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی مدینہ منورہ میں شاخ کے ڈائریکٹر جنرل وجب بن علی العتیبی اور مسجد قبا کے امام ڈاکٹر سلیمان بن سلیم اللہ الرحیلی اور مسجد قبا کے چیف موذن شیخ احمد حسن بخاری نے کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اس دورے میں روضہ رسول پر بھی حاضری دی جبکہ ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے۔
ولی عہد کے مسجد نبویﷺ اور مسجد قبا کے دورے کے دوران المدینہ المنورہ ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبد العزیز اور المدینہ المنورہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل بھی ان کے ساتھ تھے۔
سمو #ولي_العهد يزور #المسجد_النبوي ويؤدي الصلاة في الروضة الشريفة، ويتشرف بالسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم، وعلى صاحبيه رضوان الله عليهما.#ولي_العهد_في_المدينة_المنورة#واس pic.twitter.com/SIaznSlxBE
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 26, 2023
اسی طرح وزیر مملکت اور وزرا کونسل کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، سینئر اسکالر اور شاہی عدلیہ کے مشیر شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الششری اور ان کے وزرا بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس دورہ کے دوران ان کے ساتھ رہے۔