
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین (خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ) کے تقدس کے پیش نظر تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کے لیے ہم نے کچھ اقدامات کئے ہیں، ہم دوسروں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔
في الحرمين الشريفين، نُراعي قدسيّة المكان، لذا نتحلّى بآداب التصوير، ونحفظ حقوق الآخرين.#يسر_وطمأنينة #مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/Y9hmGyPKIH
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) March 25, 2023
مسجد الحرمین الشریفین میں فوٹو گرافی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
فوٹو گرافی کے لیے ہدایات
دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر نہ لی جائے
عبادت کے دوران کسی کی تصویر نہ لی جائے
دوسروں کی عبادات میں کسی قسم کا خلل نہ ڈالا جائے