لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ لاہور جلسے کے عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف سن لیں. الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں۔چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں .لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں.
لاہور جلسہ کے عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا. عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں. لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 26, 2023
لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی. نگران حکومت ، پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینار پاکستا ن پہنچے. مینار پاکستان پر عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں. صدر مملکت نے شہباز شریف کے خلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے .جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔