پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 29 کلومیٹر شمال مغرب جبکہ زیر زمین گہرائی 45 کلومیٹر تھی۔