پولےس تھانہ مےں تشدد کی وےڈےو وائرل سی پی او کا انکوائری کا حکم
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) پہلوانوں کے شہر کے تھانے ٹارچر سےل بن گئے ، شہرےوں پر تشدد مےں اضافہ ،کےنٹ پولےس کے شےر جوانوں کی وےڈےو بھی منظر عام پر آگئی ، سی پی او نے انکوائری آفےسر مقرر کر دےا ، بتاےا گےا ہے کہ کےنٹ پولےس نے دس روز قبل کشمےر کالونی کے علاقہ سے مبےنہ منشےات فروشی کے الزام مےں پانچ افراد علی سندھو ،امجد، بلال ، حسےب اور شجاع کو حراست مےں لےا تھا ،پولےس سے رہائی پانے والے بلال، حسےب اور شجاع نے الزام عائد کےا کہ پولےس نے ان پر دس روز تک مخالفےن کے کہنے پر تشدد کےا ،پولےس اہلکار تصدےق کےلئے موبائل فون سے وےڈےو بناکر مخالفےن کو بھجوا تے رہے ،ان کا مزےد الزام ہے کہ پولےس نے رہائی کےلئے دس لاکھ روپے مانگے مگر تےن لاکھ روپے مےں ڈےل ہوئی تھی جبکہ علی سندھو اور امجد تاحال پولےس کی حراست مےں ہےں ، وےڈےو منظر عام پر آنے کے بعد سی پی او محمد اےاز سلےم نے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے اےس پی سول لائن عثمان سےفی کو انکوائری آفےسر مقرر کر دےا ہے۔