پولیس افسر ماتحتوں کی ناقص کارکردگی پر جوابدہ ہیں: سی سی پی او
لاہور( نامہ نگار) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت سٹی اور سول لائنز ڈویژن کے انسداد کرائم جائزہ اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔ کرائم کنٹرول اور زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کے حوالے سے مسلسل ناقص کارکردگی پرایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن کی سخت سرزنش کی۔ ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارچ انوسٹی گیشن کی ناقص کارکردگی پر ایس پیز بھی اتنے ہی جوابدہ ہیں۔ افسران اپنی اور ماتحت ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں بصورت دیگر سزاؤں کیلئے تیار رہیں۔ ایک ماہ سے پرانا نامزد جبکہ 3 ماہ سے پرانا نامعلوم مقدمہ زیر التوا نہ رہے۔ چالان عدالتوں میں بھیج کر مقدمات یکسو،روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی ختم کریں۔ ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن کو تنبیہہ کی کی وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ورنہ اگلے ماہ ہونے والے انسداد کرائم جائزہ اجلاس میں سخت سزائیں دی جائیں گی۔