فیروز والہ: مہندی کی تقریب میں فائرنگ ‘ لڑکی زخمی ‘محنت کش کی بیٹی چولہے پر گرنے سے جھلس گئی
فیروزوالہ( نامہ نگار) قلعہ ستار شاہ میں شادی والے گھر میں تقریب مہندی موقع پر اندھا دھندہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 18سالہ لڑکی عالیہ بی بی زخمی ہوگئی جس کو ہسپتال داخل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔سرحدی محلہ رحمان پارک میں محنت کش طارق کی کمسن بیٹی مہک جلتے ہوئے چولہے پر گرگئی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی ‘مضروبہ کو ریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا۔