منشیات فروش گرفتار‘ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد
لاہور( نامہ نگار)غالب مارکیٹ پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم کو منشیات سمیت گرفتارکر لیاہے ۔ملزم کو دوران سنیپ چیکنگ گورومانگت روڈ پر مشکوک جان کر روکا گیا۔ملزم کی جامہ تلاشی پرگاڑی میں رکھے ہوئے توڑے سے 3 کلو 680 گرام چرس برآمد ہوئی ، ملزم زاہد نے اعتراف کیا کہ وہ جھنگ سے لاہور منشیات سپلائی کر رہا تھا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاہے۔