شاد باغ میں شہری پر اسرار طور پر ہلاک
لاہور( نامہ نگار)شادباغ کے علاقہ گول باغ کے قریب شہری پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا‘ 40سالہ عرفان عابد شادباغ کے علاقے گول باغ کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔