دیہی مرکز مال، ڈیجیٹل گرداوری کو100 فیصد مکمل کیا جائے، کمشنر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں دیہی مرکز مال اور ڈیجیٹل گرداوری کو آئندہ ہفتے ہونے والے جائزہ اجلاس سے قبل سو فیصد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پٹواریوں کے سر پر بیٹھ کر مینول مو ضع کی جمع بندی کو مکمل کروائیں۔ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ریونیو اصلاحات کا مقصد عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانا اور ان کے زمینوں سے متعلقہ مسائل کا فوری حل نکالنا ہے۔ اس سلسلے میں ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام اضلاع ریونیو اصلاحات کے لیے دئیے جانے والے ٹارگٹس کو جلد از جلد مکمل کرے تا کہ اس کے اثرات عوام تک پہنچ سکیں۔ کمشنرراولپنڈی نے ہدایت کی کہ صحدہ جات اور بلاک کھیوٹس کو ان بلا ک کیا جائے اور انٹیرم میو ٹیشن کے کو 31 مارچ 2023 تک مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ریونیو سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔