دھمکیاں اور لڑائی جھگڑوں میں 4افراد زخمی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دھمکیاں اور لڑائی جھگڑوں میں 4افراد زخمی ہو گئے، تھانہ کراچی کمپنی کو محمد عثمان احمد نے بتایا کہ خرم شہزاد نے جی ایٹ ٹو میں نشے میں ہو کر فحش کلامی کی اور دھمکیاں دیں ، تھانہ کرپا کو حبیب الرحمان نے بتایا کہ جھنگ سیداں میں عزت خان وغیرہ نے بیٹے عمر کو آہنی راڈ کے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،تھانہ لوہی بھیر کو راجہ ہاشم نے بتایا کہ بحریہ ٹاﺅن فیز 4میں اکبر خان وغیرہ نے بھائی طیب کزن کاشف محمود اور محمد عاشق کا راستے میں روک لیااور فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔