راولپنڈی ڈویژن میں 94564 ملین کی لاگت سے 235 نئی سکیموں کا اجراء
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سالانہ تر قیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لئے سالانہ تر قیاتی پروگرامز کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 94564ملین مالیت کی 235نئی سکیموں کا اجراءکیا گیاہے،کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے سختی سے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کی خطرناک و بو سید ہ عمارتوں کے مسئلے کواولین تر جیح د یتے ہو ئے ایسی تمام عما رات جن کو خطر ناک قرار دیا گیا ہے ان میں ضروری کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔ اسکے علاوہ سکو لز میں سہولیا ت کی عد م دستیا بی کو مکمل کر نے اور تعلیمی معیا ر کو بہتر بنانے کےلئے بھی اقدامات اٹھا ئے جا ئیں۔لیاقت علی چٹھہ نے مز ید ہدایت کی کہ ڈ و یژ ن بھر میں جا ری تر قیا تی منصوبوں کیلئے دی جا نے والی پا لیسی گا ئیڈ لا ئنز پر قانون کے مطابق عمل کیاجا ئے اورکوا لٹی میٹر یل کا استعما ل کر نے کے ساتھ ساتھ کا م کی ر فتار بڑ ھا کر بروقت تکمیل کو یقینی بنا یا جا ئے۔