امریکہ میں طوفان ،23 افراد ہلاک ، بجلی کا نظام درہم برہم
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست مسی سیپی میں طوفان کے باعث 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسی سیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں۔ طوفان نے زرعی اراضی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔ مسی سیپی‘ الباما‘ ٹینسی میں طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔