شام میں امریکی بمباری، ایرانی حمایت یافتہ جنگجو¶ں سمیت 19 ہلاک
دمشق (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے مطابق امریکی فضائی حملوں میں تین شامی فوجیوں سمیت 19 جنگجو مارے گئے۔ ہلاک جنگجو¶ں میں شامی ملیشیا کے گیارہ اور پانچ غیر شامی جنگجو شامل ہیں۔