اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی فنڈز جاری کرنے کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ کراچی کے عوام کیلئے بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج کی سمری،او جی ڈی سی ایل کے ویل سے سوئی سدرن کو گیس فراہمی کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ ایل پی جی ایئر مکس منصوبوں پر عمل درآمد کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او اور آئل کمپنیوں کو ہونیوالے خسارے کی سمری پر غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں فاٹا میں نادرا کے پراجیکٹ کیلئے گرانٹ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کے گرانٹ کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024