جامعہ الازہر نے باجماعت اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کا فتویٰ دیدیا
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کی معروف درس گاہ جامعہ الازہر نے باجماعت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کا فتویٰ دیا ہے۔ جامعہ الازہر نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کے تحفظ کیلئے باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی پر عمل کیا جائے۔ صدر عارف علوی نے سفیر کے ذریعے جامعہ الازہر سے رہنمائی کی درخواست کی تھی۔