کرونا: امارات کا ہزاروں دکانداروں کے کرائے معاف کرنے کا اعلان
شارجہ(صباح نیوز) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں تاہم حکومت اور نجی شعبے کی جانب سے دکانداروں کو کرائے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی حکومت کے زیر انتظام ادارے شارجہ ایسیٹ مینجمنٹ کی جانب سے ہزاروں دکانداروں کو کرایہ کی مد میں بڑی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ہراج اور جبیل مارکیٹس کے دکانداروں کا اگلے تین ماہ کے لئے کرایہ معاف کیا جائے گا ۔ اس سے قبل الفتیم گروپ کی جانب سے بھی شاپنگ مال کے تمام دکانداروں کو اطلاع دی گئی تھی کہ جب تک کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ان سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔