لبنان : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرجرمانہ، ٹیکسی ڈرائیور نے کار جلادی
بیروت(این این آئی )لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پولیس نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ عاید کیا ہے جس پر دل برداشتہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کار ہی کو نذر آتش کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو کی تشہیر کی جارہی ہے۔اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ پر ڈرائیور نے اپنی سفید رنگ کی رینالٹ کار کو آگ لگا دی ہے،اس کے بعد وہ شعلوں میں لپٹی ہوئی ہے جبکہ لبنانی فوجی اس ڈرائیور کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔