وزیراعظم کا اجلاس میں اپنی بات کرکے چلے جانا قابل مذمت عمل ہے،نثار کھوڑو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر پی پی پی سندھنثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیجانب سے پارلیمانی لیڈرز کے وڈیو کانفرنس اجلاس میں اپنی بات کرکے چلے جانا قابل مذمت عمل ہے ،وزیراعظم کورونا کی وبا کے مسئلے پر اپوزیش کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوریت کے آداب کا پتہ ہی نہیں ہے،خان صاحب کو آج تک یہ یقین نہیں آرہا کے وہ ملک کے وزیراعطم بنائے گئے ہیں۔ خان صاحب ابھی بھی خود کو کنٹینر پر سوار سمجھ رہے ہیں۔و زیراعظم کا کورونا جیسی وبا پر غیرسنجیدہ رویہ ثابت کرتا ہے کے وہ راہ فرار چاھتے ہیں کررونا سے نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے جس کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کی تحمل کے ساتھ رائے کو شامل کیا جائے۔سندھ وفاقی حکومت سے غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اپنے اپنے ملک واپس جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ دریں اثنا پی پی پی پی کی سیکٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ .نے کہا کہ جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نے انتشار پید کیا ،عمران خان کا پارلیمانی کانفرنس سے فرار سوالیہ نشان ہے ،حیران کن بات ہے وزیر آعظم میں لاک ڈاون اور کرفیو کے فرق کی تمیز نہیں ۔