وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین نے وزیراعظم معاشی پیکج میں شمولیت کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(خبرنگار )وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین نے وزیراعظم معاشی پیکج میں شمولیت کا مطالبہ کر دیا .سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے، چوہدری محمد حسین صدر آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کونسل.خصوصاً چھوٹے سرکاری ملازمین کو وزیراعظم معاشی پیکج میں شامل کیا جائے، صدر چوہدری محمد حسین نے کہا کہ ملازمین نظام حکومت چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں، ملازمین کو مالی لحاظ سے مستحکم کرنا حکومت کا فرض ہے۔