کرونا وائرس، سائنسی دنیا تجربات میں محو ، جلد بریک تھرو ہوگا:طاہر عباس
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چینی شہر ووہان سے پیدا ہونے والے کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس وقت 201سے زیادہ ممالک میں یہ مرض پھیل چکا ہے جہاں 77ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ عالمی ادرہ صحت نے اسے عالمی وبا کا نام دیکر اسے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ۔ وطن عزیز میں بھی کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے اقدامات کئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بدلتی ہوئی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیاان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنماء چیئرمین الھادی یوتھ اینڈ ویلفئیر فورم طاہر عباس نے رابطہ مہم کے دوران کیا ۔ کررونا وائرس کے انسداد کی بابت بتایا کہ انسانوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے سائنس دان سرجوڑ کر بیٹھے ہیں۔ سائنس دان خوف کم کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ علماء اکرام اور مشائخ عظام بھی اعلی اقدار کے فروغ اور صبروشکر کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ انشاء اللہ قوم اس بحران سے نکل جائے گا۔ طاہر عباس نے کہا کہ پاکستانی سائنس دان سمیت دنیا بھر کی سائنسی وتحقیقی لیب کرونا وائرس سے بچانے کی حکمت عملی پر تجربات اور غورکررہی ہیں یقیناً بریک تھرو ہوگا۔چیئرمین الھادی یوتھ اینڈ ویلفئیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ کہ کھانسنے کے بعد ٹیشوپیپرز یا کوئی رومال یا کپڑا استعمال کرنا چاہئے عوامی اور اجتماعی جگہوں پر منہ اور ناک پر ماسک استعمال کرنا چاہیے کسی برتن کے استعمال اور میل جول کے بعد ہاتھوں کو صابن سے دھونا چاہیے، چاہئے یہ عمل دن میں کتنی بھی بار کرنا چاپڑے! ڈاکٹرز کی رائے کے مطابق مضبوط قوت مدافعت کے حامل لوگ نہ صرف کرونا وائرس بلکہ ہر قسم کی بیماری سے مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔ چینی حکومت کو یہ کریڈیٹ دینا پڑے گا کہ چینیوں نے گھبراہٹ اور پریشانی کی بجائے ایک ہزاز بیڈز پر مشتمل کامیابی سے ہسپتال بنا لیا ہے جبکہ دوسرا تیاری کے مرحلے میں ہے ۔