تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں15 سالہ لڑکے کیساتھ دو لڑکوں کی زیادتی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں15 سالہ لڑکے کو دو لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس کو حسیب لیاقت سکنہ بابر کالونی ڈھوک گنگال نے بتایا کہ میرا15 سالہ بیٹا انضمام حسیب کل دودھ لینے کیلئے مارکیٹ جارہا تھا جب چھتری چوک سے تھوڑا پیچھے تھا تو دو لڑکے صائم اور کالاموٹرسائیکل پر آئے اور مجھے کہا کہ ایک کام ہے اس بہانے سے مجھے اپنے ساتھ بٹھالیا اسی دوران2لڑکے فہد شاہ،حمزہ بھی موٹرسائیکل پر آگئے یہ چاروں مجھے ایک مکان میں لے گئے جو ساتھ ہی گلی میں واقع ہے جہاں پر میرے ساتھ گپ شپ لگانے لگے اسی دوران کالا وغیرہ نے مجھے سگریٹ پلایا کالا اور فہد شاہ دونوں چلے گئے بعد میں حمزہ اور صائم نے زبردستی میری پینٹ اتاری اور کپڑے سے میرے ہاتھ پاؤں باندھے اور دونوں نے باری باری زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کی میں نے کافی شور کیا انہوں نے میری ویڈیو بھی بنائی اورآج صبح انہوں نے مجھے واپس جانے دیا میں نے اپنے بیٹے سے رات باہر رہنے کے بارے میں پوچھا تو میرے بیٹے نے مجھے روتے ہوئے یہ واقعہ بتایا ہے میرے بیٹے کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔