ملک بھر کے ہزاروں تعلیمی اداروں کے بند ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (نامہ نگار) ملک بھر کے ہزاروں تعلیمی اداروں کے بند ہونے کا خدشہ، نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز نے نجی تعلیمی اداروں میں غیر معمولی چھٹیوں کی وجہ سے شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے پنجاب کابینہ کی جانب سے سکولز کو آدھی فیسیں وصول کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،کم آمدن اور کم فیس لینے والے تعلیمی اداروں کو عمارات کے کرائے،یوٹیلٹی بلز اور اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہونے سے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، اپنے ایک بیان میں نیشنل ایسوسیشن آف پرائیویٹ سکولز(NAPS) کے مرکزی صدر چوہدری عبید اللہ اور مر کزی چیئرمین صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے پنجاب کابینہ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو آدھی فیس وصول کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اعلی عدلیہ کے فیصلے کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ نجی تعلیمی ادارے کورونا جیسے موذی وباء کے خاتمہ میں تعاون کے لیے اپنے تعلیمی اداروں کو قرطینہ سنٹر بنانے سمیت تمام تر وسائل فراہم کرنے کو تیارہیں تاہم ان کے مستقبل کا فیصلہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے۔