واسا سروسز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیگا:افتخار الدین نعیم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) واسا راولپنڈی نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کرونا وائرس وباء کے تناظر میں صارفین کیلئے ایس او پی جاری کردیا جس کے تحت واسا کی تمام سروسز جن میں صاف پینے کے پانی اور سیوریج کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گااور لاک ڈائون کے پیش نظر صارفین کی سہولت کیلئے واسا کال سینٹر 24 گھنٹے کام کرے گاصارفین اپنی شکایات کا اندراج اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ٹال فری نمبر 1334 پر کرواسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دفتری اوقات میں موبائل نمبر 0332-5257065 پر بھی شکایات کا اندراج بذریعہ واٹس ایپ مسیج کروایا جا سکتا ہے تاہم فون کال کرنے سے احتیاط کریں اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا افتخار الدین نعیم نے کہا ہے کہ ہمیں شہریوں کی صحت عزیزہے اس لیے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور واسا سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت ٹیلیفو ن کے ذریعے کریں اس سلسلے میں تمام عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری اژالہ یقینی بنایا جائے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی با لکل برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کا مرتکب پائے جانے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ پانی کو احتیاط سے استعمال کریںاور پانی کی ضائع مت کریں تاکہ اس مشکل گھڑی میں تمام شہریوںکو پانی جیسی نعمت میسر رہے ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں اس وباء سے ہم سب کومحفوظ رکھے اور جلد از جلد اس سے چھٹکاراعطافرمائے ۔ آمین ۔