مودی سرکار کو انسانیت کی تذلیل کرنے سے روکا جائے،سردار طاہر
اسلام آباد(نا مہ نگار) فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود‘ سینئر ممبر اسرار الحق مشوانی‘ ممبر ایگزیکٹو ذوالقرنین عباسی اور چوہدری زاہد رفیق ڈی ایچ اے کی ایسو سی ایشن ریکا کے نومنتخب سیکرٹری جنرل ایم احسن ملک نے کہا ہے کہ دنیا اور ایشیاء میں کرونا وائرس کا پھیلائو قابو میں آرہا ہے مگر میڈیا کارکنوں پر دبائو بلٹ ٹرین کی رفتار سے بھی تیز بڑھ رہا ہے تاہم میڈیا کارکنوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے اقدامات کیے جانے کا احساس قابل تعریف ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بطور تنظیم اپنی تمام ملک گیر سرگرمیاں حکومت کی ہدائت پر محدود کر چکے ہیں حکومتی ہدایت کی پابندی کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے رابطہ کیا جارہا ہے ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ حکومت کی ہدائت کی روشنی میں این ڈی ایم اے جیسے مدد چاہتی ہے اس طرح اسے مدد فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی جانب سے کرونا وائرس سے متاثرہ کشمیریوں کے علاج کے لیے مناسب انتظام نہ کیے جانے کا نوٹس لیں انہوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے علاج کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں مودی سرکار کو انسانیت کی تذلیل کرنے سے روکا جائے۔