ٹیلی میڈیسن سروس کا اجراء وقت کی اہم ترین ضرورت تھی:پرنسپل پی جی ایم آئی
لاہور(نیوزرپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں موجودہ حالات میں ٹیلی میڈیسن سروس کا اجرا وقت کی اہم ترین ضرورت تھی اور پنجاب حکومت نے اس ضمن میں بر وقت فیصلہ کر کے عام آد می کی صحت کے تحفظ کے لئے احسن اقدام اٹھایا ہے کیونکہ اس سہولت سے کسی اخراجات اور وقت ضائع کیے بغیر دوردراز کے علاقوں کے مریض بھی زیادہ سے زیادہ مستفید ہو رہے ہیں۔