پنجاب پولیس کا کرونا سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ جمع کرنے کا فیصلہ
لاہور (پ ر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر کرونا وائرس سے متاثرہ عوام کی مدد اور دیگر امدادی کاموں میں حصہ ڈالنے کیلئے پولیس افسر وملازمین کی تنخواہوں سے عطیات جمع کروانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس سے مراسلہ کیا گیا۔’’اس سلسلے میں ’’پولیس ریلیف فنڈز کورونا وائرس‘‘ میں ڈی آئی جی سطح کے آفیسرز 3 ہزار روپے جمع کروائیں گے جبکہ ایس پی اور ایس ایس پی 2 ہزار روپے، ڈی ایس پیز 15 سو روپے، انسپکٹرز ایک ہزار روپے،سب انسپکٹرز 9سو روپے، اے ایس آئیز800 روپے، ہیڈ کانسٹیبلز 700 روپے جبکہ کانسٹیبلز 500 روپے جمع کروائیں گیا۔نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا کہ حکومتی احکامات کی پرواہ نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔