10نجی ہسپتالوں کی انسپکشن‘ کرونا کے علاج کیلئے سہولیات بہتر کرنے کاحکم
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی مکمل تیاری کے لیے نجی ہسپتالو ں کی انسپیکشنز کرنے کے بعد انھیں 48گھنٹے کی مہلت دے دی ہے اور تعمیلی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ روزمزید 10نجی ہسپتالوں کی کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پہلے سے جاری کردہ چیک لسٹ کے مطابق سپیشل انسپیکشنز کیں۔ اسی لسٹ کومدِنظر رکھتے ہوئے ہسپتالوں کی تیاریاںجانچنے کے علاوہ انکی رہنمائی بھی کی گئی ہے۔