پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ٹیلی میڈیسن سروس کا آغازکردیا
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کر دیا گیا، ٹیلی میڈیسن سروس کے تحت دل کے امراض والے شہریوں کو گھروں میں علاج کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی، ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کورونا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس سروس کے تحت صبح 9 سے 3 بجے تک ڈاکٹرز سکائپ اور وٹس ایپ کے ذریعے مریضوں کو رہنمائی دینگے۔