کرونا سے بچائو کیلئے اجتماعی توبہ کیساتھ درود پاک پڑھا جائے:ڈاکٹر احمد سراج
لاہور(خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹراحمد علی سراج نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اللہ پاک کی طرف سے ایک ہلکا ساجھٹکا ہے‘ ان حالات میں انفرادی واجتماعی سطح پر توبہ استغفار کے ساتھ ساتھ درودشریف کی کثرت کی جائے جبکہ نوافل وصدقات بڑھائے جائیں اور اللہ پاک کے حضور سربسجود ہوکر اپنے انفرادی واجتماعی گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگی جائے۔