اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا وقت آ گیا ہے دنیا میں بے مقصد جنگیں بند کرے اور کرونا کے خلاف جنگ کی جائے۔ دنیا میں جہاں کہیں جنگیں ہو رہی ہیں ان کو ختم کیا جائے یہی وہ چیز ہے جس کی انسانیت کو پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ دنیا کو مشترکہ دشمن کرونا وائرس کا سامنا ہے، جو بے رحمی سے سب پر حملہ آور ہے۔
آج عالمی برادری کو اختلافات بھلا کر اور تنازعات طے کر کے انسانیت کی بقا کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہر غاصب کو اپنے مظالم کا علم ہے مگر تسلط غلبے قبضے کا خبط اور جنون سر پر سوار ہے۔ دنیا کا کوئی ملک غاصبوں سمیت کرونا سے محفوظ نہیں ہے مگر توسیع پسندانہ عزائم اور مظالم میں کمی نہیں ہو رہی۔ بھارت اور اسرائیل کو بھی کرونا وبا کا سامنا ہے مگر دونوں بالترتیب کشمیر اور فلسطین میں سفاکیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کے پشت پناہ بھی کروناکے عذاب سے دوچار ہیں مگر شرم کسی کو نہیں آتی۔ کشمیر میں تو خصوصی طور پر بھارتی بربریت میں اضافہ کر دیا گیا کشمیری آٹھ ماہ سے کرفیو کی سخت پابندیوںمیں جکڑے ہوئے ہیں۔ غاصب قوتوں پر اقوامِ متحدہ کی اپیل کا کوئی اثر ہونا ممکن نہیں۔ سیکرٹری اقوامِ متحدہ ہی ادارے کی رٹ قائم کرانے کی کوشش کریں اپنی قراردادوں پر عمل کرا کے مظلوم اور محکوم قوموں کو آزادی کا حق دلا سکتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024