کرونا آرڈیننس کی اُصولی منظوری۔ زکوٰۃ کی تقسیم ایک ماہ قبل ہوگی، وباء سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8لاکھ روپے ملیں گے۔ عثمان بزدار اور کابینہ کے ارکان ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔
پنجاب کابینہ نے صوبے میں کرونا آرڈیننس کی اُصولی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کرونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت کو حفاظتی اقدامات کیلئے 11ارب روپے جاری کئے جائیں گے تاکہ صوبے میں کہیں بھی کسی قسم کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ اس رقم سے حفاظتی آلات و لباس کے علاوہ ہسپتالوںمیں علاج معالجے کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی بہتر ہوسکے گی۔ اس وقت کرونا کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ ضرورت حفاظتی انتظامات کی ہے، حکومت کی منظوری کے بعد اب ان حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد میں آسانی رہے گی۔ حکومت نے تو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرلیا ہے، اب عوام کابھی فرض ہے کہ وہ حکومتی ہدایات اور انتظامات کا پاس کریں۔ بلاضرورت گھروں سے نکلنے یا رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔ پرہیز علاج سے بہتر والی بات کو حزرجاں بنا لیں۔ اس وقت ہم جتنا سماجی رابطوں سے ایک دوسرے سے احتیاطاً دور رہیں گے، اتنا ہی ہم سب کی صحت کیلئے بہتر ہوگا۔ یہ سماجی فاصلے کرونا سے بچائو کا ایک اہم ہتھیار ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ عوام اور حکومت مل کر اس خوفناک وائرس سے بچائو کی جنگ لڑیں تاکہ اس کی تباہ کاریوںسے محفوظ رہ سکیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024