سپریم کورٹ : پی کے ایل آئی کمیٹی ختم ، ڈاکٹر سعید اختر کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے پی کے ایل آئی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے پی کے ایل آئی کے معاملات چلانے سے متعلق 13ستمبر 2018 کو قائم کی گئی کمیٹی ختم کر دی ۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے 3 جون 2018 اور 13 ستمبر 2018 کے حکم نامے کے لیے ڈاکٹر سعید اخترکے بیرون ملک جانے پر پابندی بھی ختم کر دی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر ادارے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنا چاہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں، عدالت نے پی کے ایل آئی ایکٹ کے تحت معاملات چلانے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں لکھا ہے کہ پی کے ایل آئی سے متعلق اینٹی کرپشن کی انکوائری سے متعلق ایڈیشنل ڈی جی سے استفسار کیا گیا عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سورس رپورٹ پر پی کے ایل آئی سے متعلق اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی ،عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے پی کے ایل آئی سے متعلق اینٹی کرپشن کی رپورٹ پر فریقین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے عدالت عظمیٰ کے پی کے ایل آئی سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ فورم پی کے ایل آئی سے متعلق قانون کے مطابق کارروائی کرے۔