ممنوعہ بور اور خودکار اسلحہتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہیے،گورنر سندھ
کراچی ( آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں غیرقانونی اسلحے سیمت الگ قوانین کی ضرورت ہے، ممنوع بور اور خودکارہتھیارتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں ان سے ہتھیاروں کے خاتمے کی بات کروں گا۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈکو دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں کہناچاہیے بیمارسوچ رکھنیوالے دنیامیں موجودہیں،یہ لوگ صرف دہشت گردہیں، دہشت گردوں سے وہی سلوک ہوناچاہیے جوسفاک قاتل سے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کاشدت پسندی کاتصورٹھیک نہیں ہے،اسلام کے حوالے سے ہم میں سے ہرایک کویہ تصورٹھیک کرناہوگا، دنیاکو بتانے کی ضرورت ہے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے، نیوزی لینڈکی وزیر اعظم کے اقدامات نے مسلمانوں کے دل جیت لیے، امید ہے وہاں کی عدلیہ ملزم کوسزائے موت دیں گی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ممنوع بور اور خودکارہتھیارتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں ان سے ہتھیاروں کے خاتمے کی بات کروں گا۔