شبلی فراز کی پتھری کا آپریشن چیئرمین سینٹ نے عیادت کی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کا گردے میں پتھری کا کامیاب آپریشن چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ میں قائد ایوان سینٹرز شبلی فراز کے گردے میں پتھری کا آپریشن ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے گزشتہ روز نجی ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور ان کی خریت دریافت کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔