کراچی سے لاڑکانہ تک ٹرین مارچ حکومت کے لئے سگنل ہے،عبدالرحمان مرزا
گوجرخان (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمان مرزا اور ان کے برادراصغر ممتاز قانون دان جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی گوجرخان بیرسٹر محمد رمضان مرزا نے اپنے تحریری بیان میں کہا جیلیں اور مقدمات پیپلز پارٹی کی گھٹی میں ہیں جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تب سے جھوٹے مقدمات کا سامناکر رہے ہیں تاریخ نے ہمیں ہر بار سرخرو کیا ، کراچی سے لاڑکانہ تک ٹرین مارچ حکومت کے لئے سگنل ہے ہم نے جمہوریت کو بچانے کیلئے ہر کوشش کی عمران خان کی طرف سے کرپشن کا راگ اب زیادہ دیرنہیں چلے گا ، پارٹی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔