گوجر خان ،ایم ایس یو کے کیمپ کا انعقاد ،مریضوں کا چیک اپ
گوجرخان (نامہ نگار)محکمہ بہبودآبادی کی ڈسٹرکٹ آفیسر شیریں سخن کی ہدایت کے مطابق ایم ایس یو کے کیمپ کا انعقاد تحصیل گوجرخان کے گائوں پھروال میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عورتوں اور بچوں نے شرکت کی اور ان کا فری چیک اپ کیا گیا ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے مفید مشورے دیے گئے ۔