عوامی مسائل و مشکلات سے آگاہ ہوں، ایم پی اے سردار آفتاب
تلہ گنگ(نامہ نگار) پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 23 تلہ گنگ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سردار آفتاب اکبر نے کہا ہے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کو بخوبی سمجھتا ہوں اگرچہ پہلی مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوا ہوں لیکن اس علاقہ کی سیاست اور یہاں کے عوام سے تعلق کئی دہائیوں سے ہے یہاں کے عوامی مسائل و مشکلات سے آگاہ ہوں میری پہلی ترجیح تلہ گنگ شہر اور پورے حلقہ کے عوام کی خدمت ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 65میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور پروگرام کے مطابق عام آدمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔