کلرسیدا ں ، مخبر کی اطلاع پر فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 4 مرد و خواتین گرفتار
کلر سیداں(نامہ نگار)روات پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی نے مخبر کی اطلاع پر بدکاری کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں محمد حنیف،محمد رؤف،محمد آصف،عابد حسین سکنائے لاہور،خرم شہزادی سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،عائشہ گل،صباء اختر اوررخسانہ بی سکنائے لاہور شامل ہیں۔ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران اسد محمود سکنہ آزاد کشمیر کے قبضہ سے 1090 گرام چرس جبکہ چھ منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر30 لیٹر شراب برآمد کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری شکیل وینس نے فحاشی خواتین اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔