حضرو، پولیس نے کار چوری میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا
حضرو(نمائندہ نوائے وقت )حضرو پولیس نے کار چوری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی اٹک تعیناتی کے بعد ضلع بھر کی پولیس ہر شعبے میں فعال ہو گئی ڈی پی او اٹک جو خود بھی رات دیر تک گشت کرتے ہیں جبکہ دیگر ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز جرائم کے خاتمے کیلئے رات بھر گشت کرتے نظر آتے ہیں ڈی پی او اٹک کی طرف سے اشتہاری ملزمان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران تھانہ حضرو کے ایس ایچ او حاجی محمد اعظم نے اے ایس آئی عابد علی پولیس چوکی لکوڑی کے ہمراہ کار چوری میں ملوث اشتہاری ملزم نوید حسین ساکن صوابی جو پولیس کو 2013ء سے کار چوری میں مطلوب تھا گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم نے 2روز قبل بھی دن دیہاڑے قتل میںملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا تھا عوامی حلقوں نے ڈی پی او اٹک کو سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کروانے پر خراج تحسین پیش کی ہے ۔