عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے د ن رات کوشاں ہیں ، سید غالب
مندرہ ( نامہ نگار)گو جر خان کی عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ٹیم کیپٹن چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد محمود دن رات کوشاں ہیں پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری جاوید کوثر نے تحصیل گو جر خان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کو اجاگر کیا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گو جر خان کی اپ گریڈیشن ،روڈ کی تعمیر،ڈاکٹروں کی تعیناتی میں اہم کردار ادا کیا ۔ایم پی اے چوہدری ساجد محمود دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے منظور کرائے جبکہ چوہدری محمد عظیم تحصیل بھر میں سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے یہ عظیم سپوت عوام کے دیرینہ مسائل پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں او انکے حل کے لیے محنت کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے اور پہلی مرتبہ عدالتیں آزادنہ طور پر کام کرتے ہوئے کرپشن مافیا کو ہاتھ ڈالے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل گو جر خان کے راہنما سید غالب حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔