عمران خان این آر او کی جھوٹی رٹ لگاکر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے: مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیب اور این آر او کی رٹ لگا کراپنی نااہلی چھپانے کے لیے اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں,انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، عمران خان 5 سال سے نواز شریف اور شہباز شریف کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور ان پر اب بھی نوازشریف اور شہبازشریف کا خوف طاری ہے, مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی اور عوام دشمن ذہنیت کے خلاف اپوزیشن جیسے اکٹھی ہورہی ہے، آپ جھوٹ بولنے کے اپنے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔