وزیر اعظم کے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے معافی کا مطالبہ کردیاہے۔ اس حوالے سے فواد چوہدری اور فیصل جاوید پر مشتمل وفد کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی۔تحریک انصاف کے وفد نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان سینٹ ہی نہیں پارلیمان کی توہین ہے۔بلوچستان سے منتخب پہلے چیئرمین سینیٹ کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان منصب کے منافی ہے۔چیئرمین سینٹ وفاق کی علامت ہیں۔وزیر اعظم کے بیان نے خاص طور پر بلوچستان کے عوام کے جذبات مجروح کئے۔تحریک انصاف چیئرمین سینٹ کیساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین سینٹ کیخلاف کسی قسم کہ شرانگیز مہم جوئی کا حصہ نہیں بنیں گے۔وفد نے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38