الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیر شپ سے متعلق فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے کنور نوید جمیل اورخالد مقبول صدیقی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار ایم کیوایم کے کنوینر نہیں رہے، ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات بھی کالعدم قراردے دیئے گئے. فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ایم کیوایم کنونیر شپ سے متعلق سماعت کا اختیاربھی رکھتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے مختصر فیصلہ سنایا،الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کے اعترضات کو مسترد کردیا .علی رضا عابدی نے میڈیا سے گفتگومیں فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان کیا ،فاروق ستارکوکونیرشپ سے ہٹانے کیلئے خالد مقبول صدیقی اورکنورنوید جمیل نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی جبکہ فاروق ستارنے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارکو چیلنج کیا تھا.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024