محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید گرمی کی پیشگوئی کردی، پارہ 40ڈگری تک جانے کا امکان

Mar 26, 2018 | 16:05

ویب ڈیسک

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار سے بدھ تک گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور اتوار کے روز پارہ 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں آج درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے جب کہ شمال یا مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مزیدخبریں