ٹوکیو :سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں شمالی کوریاسے مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت ممکن نظر نہیں آتی. اس لئے شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ٹوکیو میں خطاب کرتے ہو ئے اوباما کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکواس وقت کوئی بڑی پیش کش کرنا ممکن نہیں کیوں کہ وہ عالمی تنہائی کا شکار ہے،خطے کے ممالک کے ساتھ اس کے انتہائی محدود پیمانے پر تجارتی اورسیاحتی روابط ہیں ایسی صورت حال میں شمالی کوریا سے ایٹمی مذاکرات کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔سابق امریکی صدر اوباما نے ایران سے اس کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کو انتہائی کامیاب مذاکرات قرار دیااور اس کی دلیل بھی یہ ہی دی کہ ایران عالمی تنہائی کا شکار ملک نہیں تھا، جبکہ خطے سمیت دنیا سے روابط بھی شمالی کوریا کی نسبت مضبوط تھے اسی بنیاد پر ایران سے مذاکرات کئے گئے اور وہ کامیاب بھی رہے ۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شمالی کوریا سے اس کے ایٹمی پروگرام سے دستبرداری پر مذاکرات میں کامیابی مشکل نظر آتی ہے تاہم اس معاملے کے حل پر اکیلے کام کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ ان ممالک کے ساتھ جن میں چین،جاپان اور شمالی کوریا شامل ہیں ان سب کے ساتھ ملک کر کام کیا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024