ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرا کر ایشین سکوائش ٹیم چمپئن شپ جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ہانگ کانگ نے ایشین سکوائش ٹیم چمپئن شپ جیت لی ۔ ہانگ کانگ میں کھیلے ٹورنا منٹ میں فائنل کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے لی ہوین نے پاکستان کے فرخان زمان کو11-9،11-9ا و ر11-7 سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے او چنگ مینگ نے پاکستان کے طیب اسلم کو 11- 6 ، 8- 11 ،11-0 اور11-7سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ایونٹ میں پاکستان کے مرد کھلاڑیوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نے8ویں پوزیشن حاصل کی۔