آکلینڈ ٹیسٹ : انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 237رنز درکار ‘7وکٹیں باقی
آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز 427رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ ہنری نکولیس 145رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ کین ولیم سن نے 102رنز کی اننگز کھیلی۔ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے تین تین کھلاڑیو ں کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنا لئے ہیں ۔اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 237رنز درکار ہیں جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں ۔ الیسٹر کک دو‘سٹون مین 55‘جو روٹ 51رنز بناکر آئوٹ ہو ئے ۔ ڈیوڈ میلان 19رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ٹرینٹ بولٹ نے دو جبکہ ویگنر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 58رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔